کنری منڈی میں دہائیوں کا اعتماد
ہمارا کاروبار کنری کی ہول سیل مرچ منڈی میں قائم ہے، جو پاکستان میں سرخ مرچ کی سب سے بڑی منڈی ہے۔ ہم کاشتکار سے مال وصول کرتے ہیں، اسے درجہ بندی کے مطابق پیش کرتے ہیں اور صحیح خریدار تک پہنچاتے ہیں۔
ہمارا اصول سادہ ہے: جو ریٹ ملا وہی بتایا جائے، جو وزن ہوا وہی لکھا جائے، اور ادائیگی وقت پر کی جائے۔ اسی وجہ سے کئی خاندان نسلوں سے ہمارے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
خریداروں کے لیے ہم کئی کاشتکاروں کے مال کو ایک یکساں معیار میں جمع کرتے ہیں تاکہ بڑے آرڈر اور برآمدی کھیپ بغیر رکاوٹ کے پوری ہو سکیں۔